Sunday, October 2, 2011

Jalnay laga ha Zulmatoon main noor ka chirag



جلنے لگا ہے ظلمتوں میں نور کا چراغ
میری نگاہِ شوخ ہے شعور کا چراغ




میں نے دیا ہے نغمہ بصیرت کا ساز کو
روشن حصار ِذات میں ہے طور کا چراغ

میری مراد سایہء سرور کی ٹھنڈکیں
روشن ہے میری راہ میں حضورﷺکا چراغ

پڑتی ہے ماندحسن ِتخیل کی چاندنی
جلنے لگے جو دور کسی حور کا چراغ

اتری تجلیاں جو فلک سے ہیں زائرہ
اندر اتر گیا ہے میرے طور کا چرا

No comments:

Post a Comment